امپورٹیڈ گلاسیز

امپورٹیڈ گلاسیز
کینیڈا سے پاکستان پہچی ۔۔۔۔ سڑک کنارے کھڑے پٹھان بچے سے سن گلاسیز خریدی ۔۔۔ میں نے اپنے شوہر ریاض سے کہا تین چار لیتے ہیں اور میں نے مزید چار پانچ سن گلاسیز ٹرائی کیں ۔۔۔ چوڑے چہرے پر گلاسیز بہت خوبصورت لگتی ہیں ۔۔۔
خوبصورت ہیں اور صرف سو روپے میں دے رھا ہے ۔۔۔
مزید قیمت کم کرا سکتا ہوں ۔۔۔ ریاض نے کہا
ہر گز نہیں میں فیصلہ کرکے آئی ہوں کہ زیادہ تر چیزیں ریڑھی والوں سے خریدوں گی
مگر قیمت کم نہیں کراؤں گی ۔۔۔
تم گاڑی میں بیٹھو۔۔۔میں پیسے دے کر آتا ہوں
اور ریاض پانچ گلاسیز لے آئے ۔۔۔
ایک امیر فیملی کے گھر جانے کا اتفاق ہوا۔۔۔ میں نے سن لگائی ہوئی تھیں اور امیر خاتون کو گلاسیز پسند آگئی ۔۔۔
میں جان بوجھ کر گلاسیز لگا کر گھر کے اندر داخل ہوئی تھی اور پھر ایک انداز سے گلاسیز انکھوں سے ہٹا کر بالوں میں اٹکا لی ۔۔۔ امیر خاتون کی نظریں گلاسیز سے ہٹ نہیں رہی تھیں ۔۔۔ اس کا دل گلاسیز پر آچکا تھا ۔۔۔۔
گپ شپ ہوئی، چائے انجوائے کی اور میں نے گلاسیز اتار کر ٹیبل پر رکھ دی ۔۔۔ اب اس خاتون نے گلاسیز ھاتھ میں لی اور کہا امپورٹید چیز کی گریس ہی کچھ اور ہوتی ہے ۔۔۔
میں جان گئی تھی کہ امیر عورت کا دل گلاسیز پر آچکا ہے ۔۔۔ اور میں نے بھی سو روپے کی قربانی دینے کا فیصلہ کر لیا تھا ۔۔۔ جاتے ہوئے گلاسیز ٹیبل سے اٹھائی اور کمرے کے اندر ہی آنکھوں پر لگالی ۔۔۔ اب آسانی سے خاتون کے gestures دیکھ رہی تھی ۔۔۔ اس کی نظریں میری گلاسیز پر تھیں
وہ ہمیں پورچ تک چھوڑنے آئی تھی
گاڑی میں بیٹھتے ہی میں نے گلاسیز انکھوں سے اتاری اور خاتون کو دیتے ہوئے کہا آپ رکھ لیں ۔۔۔ میں کینیڈا جا کر اور لے لوں گی ۔۔۔
ریاض نے گاڑی سٹارٹ کی
ساتھ ہی ڈیش بورڈ کھول کر دوسری عینک دے دی ۔۔۔
پھر ہم دونوں نے ایک قہقہ لگایا ۔۔۔
یار تم نے 75 روپے کی قربانی دے دی
اب میں نے انکھوں سے گلاسیز ہٹائی اور غصے سے شوہر کو دیکھا۔۔۔۔
رخشندہ کوکب کینیڈا
امپوٹڈ سن گلاسیز
شوہر کی ذھانت


